حیدرآباد۔25ستمبر(اعتماد نیوز) الی پری حادثہ جو 2003میں پیش آیا تھا جس
میں اس وقت کے مشترکہ آندھر پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو پر
نکسلائٹس کی جانب سے بم کے ذریعہ حملہ کیا گیا اس کیس کے تین ملزمین کو آج
سزا سنائی گئی۔ اس کیس کے تین ملزمین کیشو ‘ رام موہن ریڈحی اور نرسمہنا
ریڈی کو مجرمین ثابت کرتے ہوئے عدالت نے چار سال سزائے قید ‘
کے ساتھ ساتھ
500روپئے جرمانہ دینے کا حکم دیا گیا۔ تاہم ملزمین نے کہا کہ وہ اس فیصلہ
کے خلاف اعلی عدالت میں چیلنج کرینگے۔ خیال رہے کہ 2003کے آندھرا پردیش کے
چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو جب ضلع چتور کے تروپتی کے مندر میں درشن کے
لئے جا رہے تھے کے راسطہ میں نکسلائٹس کی جانب سے ان پر بم کے ذریعہ حملہ
کیا گیا۔ جسکے بعد چندرا بابو نائیڈو شدید زخمی ہوگئے۔